لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی کا فیصلہ کاہوگیا ہے اور انہیں دوبارہ وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈارکا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنےکا امکان ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپس آکراسحاق ڈار پہلے بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
خیال رہے کہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں اس لیے وہ 6 ماہ تک وزارت کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔