کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ نےکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنےکا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ایک سابق کونسلرعبدالکریم لانگوکی درخواست پرمعطل کرنے کا حکم دیدیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اورجسٹس نذیراحمد لانگو نے کی۔ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا تھے۔
سابق کونسلرعبدالکریم نے درخواست میں کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔