اسلام آباد: معاشی میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ۔فرانس نے پاکستان سے 10 ملین ڈالرز قرض واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور فرانس نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالرز قرض کی واپسی کی مدت توسیع کیلئے معاہدے پر دستخط کرلیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور فرانس نے گروپ جی 20 کے قرضہ معطل کرنے کے اقدام (ڈی ایس ایس آئی ) کے تحت پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالر کے قرضہ کو معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔
وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان کو اس قرضے کی ادائیگی جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران کرنا تھی تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اب یہ قرضہ چھ سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں کی صورت میں ادا کرنا ہوگا، جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔