اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، صاحب ثروت افراد سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے،پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، بہت جلد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہونے والا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پی ٹی آئی حکومت نے مان لیا تھا، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے، ہمیں جولائی کیلئے گیس کے جہاز نہیں ملے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں۔