کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرسستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے کمی ہوئی 206.87 روپے سے کم ہو کر 205 روپے 12 پیسے پر بند ہو گیا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 6 روپے 81 پیسے سستا ہواہے ، ڈالر 22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کی بلندترین سطح پرتھا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بھی ایک روپیہ سستا ہواہے جس کے بعد 206 روپے میں فروخت ہو رہاہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالربلندترین سطح سے 9 روپے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 جون کو 215 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔