شہروں میں بجلی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹے -دیہات میں 18 گھنٹے تک جا پہنچا ہے (فائل فوٹو)
شہروں میں بجلی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹے -دیہات میں 18 گھنٹے تک جا پہنچا ہے (فائل فوٹو)

شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ سے متجاوز-بجلی بحران سنگین

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔ بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار233 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔

پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ ملک کےبشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔آئیسکو کو 500 میگاواٹ،لیسکو کو 693میگاواٹ تک بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔