صالح عبدالسلام کو 30 سال قید کے بعد پیرول پر رہائی مل سکتی ہے۔فائل فوٹو
صالح عبدالسلام کو 30 سال قید کے بعد پیرول پر رہائی مل سکتی ہے۔فائل فوٹو

پیرس حملوں کا الزام۔صالح عبدالسلام کو عمر قید ہو گئی

پیرس:فرانسیسی عدالت نے 2015 میں پیرس کے مختلف مقامات پرحملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کوعمرقید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی عدالت نے 2015 میں پیرس حملوں کے کیس کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید کی سزا سنا دی۔ صالح عبدالسلام کی عمر32 سال ہے اور وہ فرانسیسی شہری ہیں۔ صالح عبدالسلام کو 30 سال قید کے بعد پیرول پر رہائی مل سکتی ہے۔

حملوں کے دیگر19 ملزموں کو بھی مجرم قراردیا گیا ہے۔مجرم قرار دئیے جانے والے چھ افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے۔

نومبر2015 میں پیرس کے ریسٹورنٹ، بارز،نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اورمیوزک وینیو پرحملوں میں 130 افراد ہلاک اور490 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پیرس حملوں کا کیس فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ تھا۔