انتظامیہ تمام اسٹاف کو ایس او پیز پر عملد رآمد یقینی بنائے ۔اعلامیہ (فائل فوٹو)
انتظامیہ تمام اسٹاف کو ایس او پیز پر عملد رآمد یقینی بنائے ۔اعلامیہ (فائل فوٹو)

کرونا پھیلنے پر سرکاری دفاتر میں نئے ایس اوپیز نافذ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا کے مثبت کیسز میں اضافے پر سرکاری دفاتر میں نئے ایس اوپیز جاری کردیئے ۔

اعلامیے کے مطابق دفاتر میں عملے کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کی جائے ۔اورایس او پیز کے حوالے سے اگاہی فراہم کی جائے ۔انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تمام اسٹاف کرونا کے خلاف ویکیسٹنڈ ہو اور ایس او پیز پر عمل کریں

آفس میں ہاتھ ملانے اور داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے جبکہ کسی بھی اسٹاف ممبر کو کھانسی، نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے

کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے پر فوری کورونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں جبکہ جوائننگ پر اسٹاف کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ نیگٹو ہے یا نہیں لازمی چیک کیا جائے

ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازات نہ دی جائے اور تمام اسٹاف کی بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دیا جائے

آفس میں کسی بھی مہمان کو آنے کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی لانا ہوگا

دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھر میں 18 ہزار 4813 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 641 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔