نفتالی بینیٹ اور یائر لیپیڈ کی اتحادی حکومت ایک سال بھی نہ چل سکی (فائل فوٹو)
نفتالی بینیٹ اور یائر لیپیڈ کی اتحادی حکومت ایک سال بھی نہ چل سکی (فائل فوٹو)

اسرائیلی پارلیمنٹ چوتھی بار تحلیل -نئے انتخابات کا اعلان

تل ابیب: اسرائیل میں حکومت کے اکثریت کھوجانے پر چوتھی بار پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ۔جب کہ ملک میں نئی انتخابات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی حکومت میں پڑنے والی دراڑوں کے نتیجے میں گزشتہ برس جون میں ہی وزیراعظم بننے والے بینیٹ نفتالی ٹھیک ایک سال بعد اکثریت کھو بیٹھے۔انہوں نے یائر لیپیڈ کے ساتھ اتحاد کرکے نتین یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ کیا تھا تاہم اتحادی حکومت بھی ایک سال نہ چل سکی ۔

وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو پارلیمنٹ تحلیل کرنا پڑی جس کے بعد نگراں وزیراعظم کے طور ان کی کابینہ کے وزیرخارجہ اور اتحادی یائر لیپیڈ آج کسی وقت عہدہ سنبھال لیں گے۔

پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد ملک بھر میں نئے الیکشن کرانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یہ الیکشن گزشتہ 4 برسوں میں پانچویں بار ہونے جا رہے ہیں کیوں کہ ہر بار بننے والی اتحادی حکومت سال سے زیادہ نہیں چل سکی تھی۔

ادھر سبکدوش وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے آئندہ ہونے والے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے البتہ یائر لیپیڈ کے نگراں وزیراعظم بننے پر وہ الیکشن کے کرانے تک متبادل وزیراعظم کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔