پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اداروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملک کو ان چوروں سے بچالو کہیں گیم ہاتھ سے نکل نہ جائے۔ اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ 26 مئی کی صبح میں نے دھرنا نہ دینے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ اس دن شام کو انتشار ہونا تھا، پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑا ہونا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑا نے کھڑا ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا، میں ملکی اداروں کے خلاف جنگ لڑنے نہیں نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ میر جعفر اورمیر صادق نے نے مل کر سازش کی، اس ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہم پرمسلط کیا، میں سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کسی صورت ان ڈاکوؤں کو کبھی تسلیم نہیں کریگی۔
ان کا کہنا تھ کہ دھرنا نہ دینے کا فیصلہ نہیں کیونکہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کےساتھ ہے، ہمیں طاقت ور فوج کی ضرورت ہے، پولیس نے جو ظلم کیا وہ ساری پولیس ایسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر25 مئی کو ظلم نہیں کرتے، پولیس آنسو گیس کا استعمال نہ کرتی راستے بند کرتی تو اسی طرح عوام کا سمندر اسلام آنا تھا اورایک ہی نعرہ لگانا تھا اممپورٹڈ حکومت نامنظور۔
عمران خان نے کہا کہ آج ساری قوم دیکھ لے صرف یہاں نہیں بلکہ، پشاور، لاہور میں 4 جگہ، کراچی اور ملتان میں لوگ جمع ہوئے ہیں اور ہماری قوم نکلی ہوگئی اور اداروں کو ایک پیغام دے رہے ہیں کہ ابھی بھی وقت ہے، ان چوروں سے ملک کو بچالو کہ ہم سب کےہاتھ سے گیم نکل نہ جائے اور چاہو گے بھی تو روک نہیں سکوگے۔