شیرانی۔راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس اووراسپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ،بس کھائی میں گرنے سے19 افراد جاں بحق،12 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کی پھسلن اوراوور اسپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سردانہ کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم اعلیٰ سیاسی شخصیات نے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔