کراچی:پنجاب کی طرح سندھ حکومت نے بھی صوبہ بھرمیں کاروبار اور مارکیٹیں جلدی بند کرنے کا حکم نامہ 10 جولائی تک معطل کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کی موقع پریہ فیصلہ کیا، عید کے پہلے روز تک دکانیں، مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز پرکاروبار جلد بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا حکم نامہ 11 جولائی سے دوبارہ بحال ہوگا،حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلیے کیا ہے، اس فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔