ملکی خزانہ خالی ہے کیونکہ بنی گالہ والے سب کھا گئے، مریم نواز

 لاہور: نائب صدر مسلم  لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہےکہ بنی گالہ والے سب کھا گئے اس لئے ملکی خزانہ خالی پڑا ہے۔ لاہور کے ولنشیا ٹاؤن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں مجبورا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پڑیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے سی پیک بنایا لیکن عمران خان نے جی پیک یعنی گوگی پنکی اکنامک کاریڈور بنایا جب کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا بہروپیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ نواز شریف سی پیک لیا تو عمران خان نے کچھ نہیں کیا، ان کے میگا پروجیکٹ کا نام ‘‘ گوگی، پنکی اقتصادی رہداری’’ پیک ہے، لاہور اور پنجاب کے عوام کا لوٹا مال سیدھا بنی گالہ جاتا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر ہمیں جس آئی ایم ایف معاہدے کے تحت تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں وہ معاہدہ کس نے کیا تھا، قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کا جتنا خیال ہے شائد کسی اور کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا  ہے جو تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ ساز اورانتشار ہے، مجھے کہنے کی اجازت دو وہ تاریخ کا سب سے بڑا بہروپیہ ہے، ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر کوئی شخص کسی ایسے شخص پر بہتان لگاتا ہے کہ جو دوسرے میں نہیں ہوتی تو جب تک وہ برائی اس کے اپنے اندر نہیں آجاتی تو مرے گا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو کو دن رات بدنام کرتا رہا جبکہ اس نے اپنا ایک عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا اور کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے ہمیں معاف کردو، ایسا سنگین مذاق کوئی عقل و شعور رکھنے ولا کرسکتا ہے، یہ مذاق اس نے ہمارے ملک پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ لوگوں کو چورڈاکو کہنے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، ایل این جی، فرح گوگی، پنکی پیرنی، آٹا، چینی سمیت تمام بڑے اسکینڈل عمران خان کے دور میں آئے جو 75 میں کسی کے دور میں نہیں آئے۔

انہوں نےکہا کہ میں فتنہ خان تمہیں پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پنجاب کے عوام جان گئے ہیں پنجاب کی ترقی کےدشمن کا نام عمران خان ، اب نا صرف پنجاب پورے پاکستان سے تمہاری سیاست کا صفایا ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو گھروں میں کوئی نہیں بیٹھے گا، جوق در جوق خود بھی نکلوگے، میری بیٹیاں ، میری بہنیں، میری مائیں گھروں میں نہ بیٹھیں، 17 جولائی پنجاب کی ترقی کی جنگ ہے جیسے جیتنا ہے۔