مون سون کا تیسرا مضبوط سسٹم ملک کے 80 فیصد حصے میں تیزبارش کا باعث بنے گا(فائل فوٹو)
مون سون کا تیسرا مضبوط سسٹم ملک کے 80 فیصد حصے میں تیزبارش کا باعث بنے گا(فائل فوٹو)

کوئٹہ میں بارش نے تباہی مچادی۔7 افراد جاں بحق،20 زخمی

کوئٹہ:بلوچستان بھرمیں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں بارش نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے اوردیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں، شہر کے مختلف علاقوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اورریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورایس ایس پی آپریشن نے بارش سے متاثرہ علاقے کلی، گوہرآباد، سریاب کا دورہ کیا اورامدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

کلی گوہرآباد میں بارش سے 40 خاندان متاثر ہوئے، متاثرہ خاندانوں کو عارضی طور پر قریبی اسکول میں منتقل کر دیا گیا۔