کراچی: دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنک 737 میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق نئی دہلی سے اڑان بھرنے والے بوئینگ 737 جہاز میں تیل کے رسائو کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کئی گئی جس کے مرمت کا کام جاری ہے۔ سی اے اے عہدیدار نے مزید بتایا کہ پرواز میں سوار تقریبا100 مسافروں کو باحفاظت ٹرانْزٹ لائونچ منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپائس جیٹ نے اپنے ٹوئیٹر پر پیج پراس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آپرینٹنگ فلائٹ جی 11 جودبئی سے نئی دہلی جارہی تھی۔ اس کو فنی خرابی کے باعث کراچی کی جانب موڑ دیا گیا تھا جہاں جہاز کی مرمت کا کام جاری ہے۔