ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

PTI منحرف اراکین کیس۔آپ نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیےِ؟سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی  کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

منحرف اراکین کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں۔ وزارت اعلی کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار پرویزالہٰی نے انتخاب کے روز اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے کہا کہ انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسرقراردے چکا ہے۔ جب آپ کی جماعت نے اجلاس کا بائیکاٹ  کیا تو آپ نے شرکت کیوں کی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے ممبر ہوتے ہوئے آپ نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جب آپ کی جماعت نے اجلاس سے بائیکاٹ کیا تو آپ نے شرکت کیوں کی؟ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسر قرار دے چکی ہے، انحراف چھوٹی بات نہیں، یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے ڈی سیٹ ہونے والی عظمیٰ کاردار نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ مجھے پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا، میرا کیس انحراف سے ہٹ کر ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کی اسمبلی میں ٹوٹل نشستوں کے تناسب سے ہوتی ہیں، دیکھنا ہوگا کہ جب آپ کو پی ٹی آئی نے پارٹی سے ہی نکال دیا تو آپ ممبر کیسے تھیں؟

۔