برمنگھم:جوروٹ اور جونی بیئر سٹو کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے برمنگھم ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
برمنگھم ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 378 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، انگلینڈ نے اپنی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچویں ٹیسٹ کے آخری روز میچ کا فیصلہ ہوا، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔
جو روٹ نے کیریئر کی 28 ویں سنچری سکور کی جبکہ جونی بیئر سٹو نے کیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی۔