شکاگو: پولیس نے شکاگو میں امریکا کے یوم آزادی مارچ کے دوران فائرنگ میں مارے گئے 5 افراد کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ رابرٹ کریمو کے نام سے ہوئی ہے، شکاگو کے شہر ہائی لینڈ پارک میں 4 جولائی کی پریڈ شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ایک مسلح شخص نے ہائی رائفل سے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔شوٹر کی فائرنگ کے سبب افراتفریح پھیل گئی، خوفزدہ لوگ اپنی جان بچانے کے لئے بھاگے جبکہ کرسیاں اورذاتی سامان کو پریڈ کے راستے میں چھوڑدیا۔ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دو درجن افراد بشمول بچوں کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ کچھ کی حالت نازک ہے۔
ہائی لینڈ پارک پولیس کے سربراہ لو جو میں نے صحافیوں کو بتایا کہ کار کا تعقب کرکے بغیر کسی مزاحمت کے کریموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ 22 سالہ کریمو خود موسیقار بتانا ہے اورآن لائن مانیکر ‘اویک دا رریپر’ کے ذریعے پرفارم کرتا ہے۔ اس واقعے نے امریکا کے یوم آزادی کے تہس نہس کردیا جس میں ملک بھر میں اسی طرح کی پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے، لوگ امریکی پرچم کے رنگ مختلف قسم کے لباس زیب تن کرتے ہیں، باربی کیو پارٹیز کا اہتمام کیا جاتا ہے، لوگ کھیلوں کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ آتش بازی کےلئے بھی لوگ جمع ہوتے ہیں۔