پارٹی کے اندر انتخابات کا فیصلہ، سینئرلیگی قیادت شہباز شریف کوصدر برقرار رکھنے پر متفق
پارٹی کے اندر انتخابات کا فیصلہ، سینئرلیگی قیادت شہباز شریف کوصدر برقرار رکھنے پر متفق

مسلم لیگ (ن) کا اگلا صدر کون ہوگا؟ مشاورت شروع

لاہور: حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے بعد جماعت کے اندر انتخابات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ لیگی قائد کی جانب سے مریم نواز  کے نواز کے سیاسی مستقبل پرابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم سینئر لیگی قیادت تاحال شہباز شریف کو صدر برقرار رکھنے پر متفق ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی صدارت کےلئے جماعت کے رہنمائوں کے ابتدائی مشاورت جاری ہے ، بعض سینئر رہنمائوں نے لیگی قائد کو رائے دی ہے کہ مریم نواز کو صدربنا کر پارٹی کی تنظیم نو مکمل کی جائے۔ واضع رہے کہ گذشتہ 3 ماہ سے ن لیگ کی پارٹی تنظیم آئینی مدت ختم کرچکی ہے جبکہ جماعتی انتخابات میں تاخیر پر الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کو کئی نوٹس جاری کرچکا ہے۔ ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کے بعد پارٹی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

خیال رہے کے قائد (ن) نواز شریف کی سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کے بعد مارچ 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے تھے تاہم اب (ن) لیگ کی پارٹی تنظیم آئینی مدت ختم کرچکی ہے۔