ڈپٹی کمشنر لاہورآفس نے کالعدم تنظیموں کی ازسرنو فہرست کی تیاری کا آغاز بھی کردیا۔فائل فوٹو
ڈپٹی کمشنر لاہورآفس نے کالعدم تنظیموں کی ازسرنو فہرست کی تیاری کا آغاز بھی کردیا۔فائل فوٹو

پنجاب میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں،چندہ مانگنے پر پابندی

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرکی 89 کالعدم تنظیموں پر عیدالضحی کے موقع پرقربانی کے کھالیں اورنقد رقم موصول کرنے پر پابندی عائد کردی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلے سے موجود فہرستوں میں شامل کالعدم تنظیموں کوعیدالاضحی کے موقع پرہرقسم کے کیمپ لگانے سے روک دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہورآفس نے کالعدم تنظیموں کی ازسرنو فہرست کی تیاری کا آغاز بھی کردیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرلاہورنے چندہ مانگنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اورپولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے عیدالاضحیٰ پرقربانی کی کھالیں موصول کرنے اور چندہ مانگنے کی حوصلہ شکنی کی جائے اور تنظیموں کی جانب سے بلیک میل کیے جانے پران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔