ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیر میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل ہونے سے 8مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزدوروں کے مطابق ایک مزدور بچے کی لاش اب بھی اندر ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئلے کی کان سے 8لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کان سے مزید مزدوروں کی تلاش جاری ہے، 2روز قبل جھمپیر میں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل ہوا تھا جس کے باعث 9سے 10مزدور کان کے اندر ہی پھنس گئے تھے۔