آئی جی اور ایس ایس پی  اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت
آئی جی اور ایس ایس پی  اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

قومی اسمبلی کمیٹی میں عمراں خان اور شیخ رشید طلب  

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و قواعد و ضوابط نے سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ شیخ رشید کو طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ کمیٹی کے اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی۔

یہ ہدایات استحقاق کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ لاجزمیں جمعیت علامہ اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے فلیٹ پر پولیس کے چھاپے کے خلاف جمع تحریک استحقاق کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔