کراچی: سندھ حکومت نے کراچی والوں کو ایک اور خوشخبری سنادی ۔صوبائی حکومت نے پیپلز بس سروس منصوبے کے روٹس میں اضافے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کے روٹ بڑھایا جائے گا۔ اب اسے میٹروپول سے تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی انڈر پاس تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے لکھا کہ عوامی مطالبے پر پیپلزبس سی ویو روڈ، نشان پاکستان سے کلاک ٹاور ہوٹل تک آزمائش کے لیے جلد چلائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اس روٹ پر نئی بس چلائی جائے گی یا پہلے سے چلنے والی بس کے روٹ کو وسیع کردیا جائے گا۔