مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے گزشتہ برسوں میں پہلی مرتب الجیریا کی آزادی کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پرعوامی سطح پرملاقات کی۔ الجیریا کے سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی، حماس تحریک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جیسے تاریخی قرار دیا۔ یاد رہے کہ ان دونوں رہنمائوں نے باضابطہ طو پرآخری مرتبہ 2016 میں دوحہ میں ون ٹو ون ملاقات کی تھی۔ حالیہ ملاقات میں الجیریا کے صدر عبدالمجید تبون کے ساتھ ملاقات میں اکھٹے ہوئے، جن کے ملک کی فرانس سے آزادی کی 60ویں سالگرہ منائی گئی۔
محمود عباس کی سیکولرالفتح پارٹی، جومقبوضہ مغربی کنارے پرحکومت کرنے والی فلسطینی اتھارٹی پر غلبہ رکھتی ہے، 2007 کے انتخابات کے بعد سے حماس کے ساتھ اختلافات کا شکار ہے۔