اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور خیبرپختون کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔جب کہ جڑواں شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ کے دوران شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔ نو سے بارہ جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، پشاور،مردان، صوابی اور نوشہرہ میں بارش کا امکان ہے ۔ راولپنڈی، لاہور مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آٹھ اور نو جولائی کے دوران میر پور خاص ،دادو،کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ،بدین میں بارش متوقع ہے ۔ کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد، سبی،پنجگور اور تربت میں بارش ہو سکتی ہے۔عید کے دن راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔