ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو
ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو

ن لیگ دس دس ہزار میں ووٹ خرید رہی ہے، عمران خان

شیخوپورہ:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل ووٹ خریدنے کے لیے ن لیگ حلقوں میں دس دس ہزار روپے تقسیم کر رہی ہے۔ 17 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

ضمنی انتخاب کے حوالے سے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا، میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، لوٹوں پر بڑے نوٹ خرچ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر لوٹوں کو ضمنی الیکشن جتوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتا ہوں ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔کسی بھی رنگ کا لوٹا جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حلقوں میں دس دس ہزار روپے تقسیم کر رہی ہے، لوگوں کو کہتا ہوں پیسے ان سے بے شک لینا اور بلے پر ٹھپہ لگا دینا، 25 مئی کو جو بھی واقعات میں افسران و اہلکار ملوث ہیں ایک ایک کا نام نوٹ کیا ہے، جب ہماری حکومت آئے گی ایک ایک کا احتساب کریں گے، آئی جی اور چیف سیکرٹری آپ ایماندار تھے اس لیے آپ کی تعیناتی کی، آپ لوگ جو حمزہ ککڑی کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں اس کا حساب ہو گا، الیکشن میں آپ جتنی بھی غیر قانیونی چیز کر رہے ہیں اتنا ہی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، قوم آپ کو اب بخشے گی نہیں کیونکہ اب پاکستان بدل گیا ہے۔