کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران اورعوام کی جانب سے سخت ردعمل کےبعد صدر گوٹا بائے راجا پاکسے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حکومت نے دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ حکومت نے دارالحکومت اوراطراف کے علاقوں میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیونافذ کردیا ۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں آج حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ مظاہرین صدر گوٹا بائے راجا سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سیاسی اور معاشی بحران عوام کا بھر پور احتجاج جاری ہے، جبکہ سری لنکن صدر ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ صدر کے ملک فرار ہونے کےبعد مشتعل مظاہرین نے صدر گوٹا بائے راجا پاکسے کے صدارتی محل پر قبضہ کر لیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے صدارتی محل کے ڈرائینگ روم میں دھاوا بول دیا، جہاں وہ صدارتی محمل کے کمروں اور راہداریوں میں صدر کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اورمظاہرین صدارتی محل کے اندر موجود سوئمنگ پول میں نہانے لگے۔دوسری جانب ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے درالحکومت کولمبو اور اطراف میں کے علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیوںانافذ کردیا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد آخری اطلاعات موصول ہونے تک سڑکوں پر موجود احتجاج کررہی ہے۔