کراچی : ملک میں کرونا کیسز کے مزید 732 نئے کیسز رپورٹ، 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران 22 ہزار 568 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے اور732 نئے کرونا کیسزرپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کے شرح 3اعشاریہ 24 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کرونا سے متاثرہ 7 افراد انتقال کرگئے اور 158 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے بعد سب سے زیادہ کیسز لاہور میں ریکارڈ ہوئے جہاں 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 546 ٹیسٹ کئے گئے اور 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 97 رہی۔ اسلام آباد میں 45، پشاور16، راولپنڈی 12، فیصل آباد 6، مردان 5، مظفرآباد3، بہاولپور، حیدرآباد2-2، کوئٹہ گلگت، ایبٹ آباد، ملتان میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔