کولمبو: سری لنکا میں جاری کشیدہ صورتحال کے سبب کرفیو کے نفاذ کے بعد آج پاکستان سری لنکا ٹیموں کے درمیان ہونے والا پریکٹس سیشن آج بھی منسوخ کردیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا میں موجود ہے جہاں پر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے اور حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے کرفیو بھی نافذ کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن کولمبو کے پی سارا اوول اسٹیڈیم میں ہونا تھا لیکن ناخوشگوار صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننک سیشن کو مسنوخ کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کولمبو میں کشیدہ صورتحال کے سبب کولمبوکے سینا مون گرینڈ ہوٹل کے اندر ہی ادا نماز عید ادا کرے گی۔