سابق وزیر داخلہ بلوچستان محفوظ رہے (فائل فوٹو)
سابق وزیر داخلہ بلوچستان محفوظ رہے (فائل فوٹو)

سرفراز بگٹی کے قافلے پر بم حملہ، 2زخمی

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کشمور روڈ پر سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے، دھماکے کے نتیجے میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان کے 2 محافظ زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران کے مطابق جس مقام پر دھماکہ ہوا وہ روجھان پور کا علاقہ ہے، ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ رہی ہے۔ انہوں ن بتایا کہ حملے کا ہدف سرفراز بگٹی ہی تھے، وہ عید منانے ڈیرہ بگٹی آرہے تھے۔ دھماکے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سرفراز بگٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے زخمی محافظوں کی خیریت بھی دریافت کی۔