کراچی : شہر قائد میں بارش کو رکے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن شہر کے بیشتر علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی 24گھنٹے سے معطل ہے جہاں کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال13ڈی ، ڈیفنس فیز فور، گلستان جوہر، محمود آباد اور شاہراہ لیاقت کے اطراف کے علاقہ مکین بجلی کو ترس گئے ہیں۔
کلفٹن بلاک فائیو میں بجلی 20 گھنٹوں بعد بحال کی گئی جب کہ ڈی ایچ اے خیابان بادبان میں گلشن اقبال کے کچھ علاقوں میں 36 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اورعلاقے سے برساتی پانی کی نکاسی بھی نہیں کی جاسکی ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کاکہنا ہےکہ جن علاقوں میں زیادہ پانی جمع ہے وہاں بجلی عارضی طور پر بند ہےجب کہ شہر میں 1900میں سے 1800 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔