کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ نیا سسٹم داخل ہوگا جس کے بعد 18 جولائی تک تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈسٹرکٹ کیماڑی میں سب سے زیادہ 231.75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 203.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دریں اثنامحکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ زیریں سندھ میں تیز ہوائوں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔