اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی۔ 24 گھنتے کے دوران 1 کرونا مریض موت کے منہ میں چلا گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض انتقال کرگیا اور مثبت کیسز کی شرح 5.46 ریکارڈ ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 255 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 161 تھی جبکہ دیگر شہروں میں لاہور سے 39، اسلام آباد سے 14، پشاور سے 7 جبکہ حیدرآباد سے 3 افراد میں کرونا مثبت آیا۔