چارسدہ سے گزشتہ شام لاپتا ہونیوالی بچی کی لاش برآمد

پشاور:  چارسدہ میں تھانہ پڑانگ کے حدود سے گزشتہ شام لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش شابڑہ سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو تیز دھار آلہ سے ذبخ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

بچی کی لاش کو چلڈرن اسپتال رجڑ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔