محکمہ موسمیات نے سندھ میں ایک اور مضبوط مون سون سسٹم کی ایڈوائزری جاری کردی (فائل فوٹو)
محکمہ موسمیات نے سندھ میں ایک اور مضبوط مون سون سسٹم کی ایڈوائزری جاری کردی (فائل فوٹو)

کراچی میں جمعرات سے موسلا دھاربارشوں کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا ایک کم دباؤ سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جو 18جولائی تک اثر انداز رہے گا، اس سسٹم کے زیر اثرگرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ میں آج شام یارات بارش کا امکان ہے جب کہ حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی 18 جولائی تک بارشیں ہوسکتی ہیں، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب میں بادل بن رہے ہیں اور بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں بھی بادل ہیں جس سے شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔