14راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے گولڑہ موڑ کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 12 سے سال ہے، تینوں بچے تالاب میں نہا رہے تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
ادھر کرک کے علاقے کوہ میدان میں برساتی نالہ پار کرتے ہوئے 2 خواتین بہہ گئیں، ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے۔
علاوہ ازیں دریائے سندھ میں المنظرکےمقام پر 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کی لاشیں سول اسپتال جامشورو منتقل کردی گئیں ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos