وزیراعظم کی صوبائی حکام  کو مزید بارشوں کی پیشگوئی پر الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات سے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی پر وفاقی اورصوبائی حکومت کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔  وزیراعظم کے دفت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکام سےکہا ہے کہ وہ سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی نگرانی کریں۔

محکمہ  موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد، وسظی اوربالائی پنجاب، خیبرپختون، مشرقی بلوچستان اورزیریں سندھ میں 12 گھنٹوں کے دوران بارش، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش  کا امکان ہے۔ اسی طرح کراچی ، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں 14جولائی سے آندھی کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھرمیں عوام کے تحفظ کے اقدامات کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔