مکہ مکرمہ میں بغیرحج پرمٹ داخلے پر 6 ہزار سے زائد افراد گرفتار

مکہ مکرمہ : سعودی ادارہ برائے امن عامہ کے ڈائریکٹر اورحج سکیورٹی فورس کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ حج سیزن کے دوران حج پرمٹ کی خلاف ورزی پر 6 ہزار 310 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی حج ٹاسک فورس کی چئیرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مکہ مکرمہ کےداخلی چیک پوسٹوں پرمتعین سیکورٹی اہلکاروں نے مختلف اوقات میں بغیر پرمت کے مکہ جانے کی کوشش کرنےوالے 1 لاکھ 25 ہزار 481 افراد کو واپس کیا جبکہ 72 ہزار 503  بڑی گاڑیوں کو بھی واپس کیا جن کے مالکان کے پاس مشاعر میں جانے کے خصوصی پرمٹ نہیں تھے۔

سکیورٹی فورس کے چیئرمین البسامی کا کہنا تھا کہ حج پرمٹ کے بغیر لوگوں کومشاعر منتقل کرنے والے 27 افراد کے خلاف تادیبی و انتظامیہ کمیٹی نے فوری طور پر فیصلے صادر کردیئے ہیں جبکہ ملک بھر کے مختلف ریجنز میں جعلی حج خدمات فراہم کرنے والے 84 اداروں کو سیل کرکے ان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔