روبینہ قریشی نے سندھی،اردو ،پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گائے ۔فائل فوٹو
روبینہ قریشی نے سندھی،اردو ،پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گائے ۔فائل فوٹو

گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

کراچی:اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ اورگلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کرگئیں، مرحومہ روبینہ قریشی نے سندھی ، اردو، پنجابی اورسرائیکی گیت بھی گائے ۔

روبینہ قریشی1940 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں ،ان اصل نام عائشہ قریشی تھا، اداکار مصطفیٰ قریشی سے شادی کے بعد وہ 1970 میں لاہور منتقل ہو گئیں،روبینہ قریشی نے سندھ یونیورسٹی سے اسلامی تاریخ میں ماسٹرزکیا تھا،انتقال کے وقت ان کی عمر81 برس تھی، مرحومہ طویل عرصے سے کینسرمیں مبتلا تھیں،روبینہ قریشی کی تدفین مزار  حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ پر ہوگی ۔