کراچی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران ملک میں کرونا وائرس کے کسی مریض کا انتقال نہین ہوا۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 236 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 15 ہزار 191 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کرونا کے 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کرونا کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی تاہم کرونا سے کسی مریض کی انتقال نہیں ہوا۔
اس کےعلاوہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہینوم نے جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس ختم ہونے کے قریب نہیں ہے ، انہوں نے کرونا وائرس کی نئی لہر سے متعلق بھی خبردار کیا اور کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلائو آزادانہ طور پر جاری ہے۔