شناخت31سالہ نرگس کے نام سے ہوئی۔ شوہر3 بچوں کے ساتھ فرار (فائل فوٹو)
شناخت31سالہ نرگس کے نام سے ہوئی۔ شوہر3 بچوں کے ساتھ فرار (فائل فوٹو)

گلشن اقبال میں خاتون کو قتل کے بعد دیگ میں ڈال کرپکانے کا انکشاف

کراچی  گلشن اقبال میں خاتون کی اسکول سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں اسکول کی عمارت سے ایک خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔ خاتون کو قتل کرنے کے بعد دیگ میں ڈال کرجلایا گیا ہے اوراس ہولناک واردات میں خاتون کے قتل اور لاش کو جلانے کے واقعے میں مبینہ طور پراس کا شوہر ملوث ہے جو کہ تین بچوں کو لیکر فرارہوگیا۔

مبینہ ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں ایک بند اسکول کی عمارت کے کچن سے ایک خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینےکے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سےایس ایچ اومبینہ ٹاؤن سلیم اعوان نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت32 سالہ نرگس زوجہ عاشق کے نام سے کی گئی ہے۔ مقتولہ خاتون اسکول کی ملازمہ تھی اوراسکول کے سروینٹ کوارٹرمیں فیملی کے ہمراہ مقیم تھی اور 6 بچوں کی ماں تھی۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ اسکول 8 سے 9 ماہ قبل بند ہوچکا ہے اورخاتون کومبینہ طورپراس کے شوہرعاشق نے قتل کیا ہےجس کے بعد خاتون کی لاش دیگ میں ڈال کرپکائی جا رہی تھی اورخاتون کی ایک ٹانگ بھی جسم سےعلیحدہ تھی ۔

ملزم عاشق بیوی کو قتل کرنے کےبعد اپنے 3 بچوں لیکرفرارہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی 15 سالہ بیٹی کے جانب سے مددگار15 پولیس کو کال کرکے دی گئی تھی جس پرعلاقہ پولیس موقع پرپہنچی تھی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

خشیئر