ن لیگ اورالیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کی پوری کوشش کی، سابق وزیراعظم
ن لیگ اورالیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کی پوری کوشش کی، سابق وزیراعظم

بدقسمتی سے ملک میں ایمانداری سے چلنے نہیں دیا جاتا، عمران خان

 جھنگ: پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کا جھنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بدقسمتی سے ملک میں  ایمانداری سے چلنے نہیں دیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غیرت مند قوم ہیں، لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے، مسلمان کے ضمیر کے کوئی قیمت نہیں ہوتی کیونکہ ہم سچ پر کھڑے ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک عظیم ملک نہیں بن سکا کیونکہ ہم اصولوٓں پر نہیں چلے، ہمیں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات اپنے مستقبل کیلئے جیتنا ہیں، ہمیں امریکا کے غلاموں سے ملک کو بچانا ہے۔

عمران خان کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن چوری چوری مریم نواز اور حمزہ شبہاز سے ملتے رہے ہیں، لاہور میں مسٹرایکس نے مسٹر وائی کو ملتان بھیجا ہے، اس کے باوجود ساری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں ان کو ایسا پھینٹا لگانا ہے کہ یادر رکھیں گے۔

چئیرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سندھ کا الیکشن کمشنران کا ملازم ہے، ان سے تنخواہ لیتا ہے، سندھ میں جس طرح بلدیاتی انتخابات ہوئے اس پر الیکشن کمیشن کا اقدامات اٹھانے چاہئے تھے، جے یو آئی (ف) اور ایم کیوایم نے بھی دھاندلی کی شکایات کیں۔ سندھ میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر میں اخلاقی جرات ہوتی تومستعفی ہوجاتے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ شہباز شریف کوئی بہت بڑی چیز ہے، اب ساری قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگیا، اب مہنگائی آسمانوں پر معیشت زمین پر ہے۔