وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرلیا (فائل فوٹو)
 وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرلیا (فائل فوٹو)

نجکاری کمیشن کے چئیرمین سلیم احمد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد: چئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزارت نجکاری کے مطابق چئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جو وزیراعظم پاکستان نے منظور کر لیا ہے۔

وزارت نجکاری کے مطابق سلیم احمد نے اس سال 18 جنوری کو چئیرمین پرائیویٹائزیشن کا عہدہ سنبھالا تھا ان کا فنانشل سیکٹر میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ تھا۔

انہوں نے اپنے مختصر دور میں نجکاری پروگرام کو آگے بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی ‘ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی ری کیپٹیلائزیشن ‘ ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی فروخت کیلئے انتھک کاوشیں کیں۔

نجکاری پروگرام کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت بہت جلد نئے چئیرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن کا تقرر کرے گی۔