سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں بھارتی فوج کے کیمپ کے اندر ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے یا حادثاتی طور پر رونما ہوا۔ ابھی حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور فی الحال اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔