پولیس کے مطابق افضل پٹھان بھی قتل میں ملوث ہے- پہلے گرفتار ملزم کا مزید ریمانڈحاصل کرلیا گیا (فائل فوٹو)
پولیس کے مطابق افضل پٹھان بھی قتل میں ملوث ہے- پہلے گرفتار ملزم کا مزید ریمانڈحاصل کرلیا گیا (فائل فوٹو)

حیدرآباد میں قتل بلال کاکا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

 

حیدرآباد :حیدرآباد کے ہوٹل میں مبینہ طور پر بل ادائیگی کے جھگڑے کے دوران قتل کیے جانے والے شہری بلال کا کا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ۔

 رپورٹ کے مطابق بلال کاکا کے جسم پرگولی کے نشانات نہیں ملے جبکہ سر پر زیادہ چوٹیں آنے اور پھیپھڑے پھٹنے سے بلال کی موت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلال کاکا کے کندھوں،کمر سمیت جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بلال کو 12 جولائی کی صبح 4 بج کر 25 منٹ پر مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حیدر آباد بائی پاس کے قریب 12 جولائی کو رات گئے ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر عملے اور نوجوان بلال کاکا کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران  بلال جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔