کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہونےسے قبل ہی 590 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی کو ہوگا، تاہم انتخابات سے قبل ہی صوبے میں 590 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ امیدوار حیدرآباد سے منتخب ہوئے ہیں جہاں 134 امیدوار بلامقابلہ ہی اپنی سیٹوں پر قبضہ جما بیٹھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع میں 6 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق ملیر جب کہ کورنگی اور کیماڑی سے ایک ایک امیدوار منتخب ہوگیا ۔ سجاول میں 100، ٹھٹھہ میں 85 اور دادو میں 70 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔