کیف: روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 268 کلومیٹر (167 میل) جنوب مغرب میں ایک شہر وینیٹسیا میں تازہ میزائل حملہ میں تین بچوں سمیت کم سے کم 23 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق، یوکرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بحرہ اسود میں واقع روسی آبدوز سے کلیبر کروز میزائل فائر کیے گئے جس سے میڈیکل کلینک، دفتروں، سٹورز اور رہائشی عمارتوں کو میں نقصان پہنچا۔ یوکرینی حکام نے کہا کہ یوکرینی فضائیہ نے چارمیں سے دو روسی میزائل کو تباہ بھی کیا۔
نیشنل پولیس چیف ایہور کلیمینکو نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک 6ہلاک افراد کی شناخت ہو سکی ہے جبکہ 39 افراد ابھی تک لاپتا ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور 10 نوجوان شامل ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی حکومت جنگی اصولوں کی پاسدادری نہ کرتے ہوے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،روس ہر روز شہریوں کو مارتا ہے، یہ دہشت گردی کی کھلی کارروائی نہیں تو کیا ہے۔