میرپور خاص : پختون برادری کی جانب سے امن بھائی چارہ ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سندھی پٹھا ن بھائی بھائی کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے
حیدرآباد میں بلال کاکا قتل کے واقعہ کے بعد پید ا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد میرپورخاص میں پختون برادری کے درجنوں نوجوانوں بزرگوں اوربچوں نے چاندنی چوک سے ریلی نکالی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہوئے ٹول پلازہ اور بعد میں سرہندی ہاوس پہنچے
جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین پیر زبیر جان سرہندی نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں ایک کلمہ پڑنے والے ہیں لسانیت کسی صورت قابل قبول نہیں بلال کاکا کو قتل کرنا کسی صورت بھی درست بات نہیں قانون موجود ہے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے لسانیت کو ہوا دینا کسی صورت بھی ٹھیک بات نہیں
سہراب گوٹھ میں جس بھی سندھی بھائیوں کے ساتھ زیادتی کی ہم ان پر لعنت بھجتے ہیں کسی غریب کی ہوٹل بند کرنا کسی کا کاروبار بند کرنا بھی ناجائز ہے مسلمان ایک ہیں ساتھ ساتھ رہنا ہی ہمارے حق میں بہتر رہے گا ، عبدالستار غزنوی شیرمحمد پٹھان نے کہا کہ سندھ امن کی دھرتی ہے ہم سب اسی دھرتی میں پیدا ہوئے ہمارے ماں باپ اسی دھرتی میں مدفون ہیں ایک عرصے سے ہم سب ساتھ ساتھ غم و خوشی میں شامل ہوتے آرہے ہیں گزشتہ دنوں حیدرآباد میں ایک سندھی نوجوان بلال کاکا کو ایک ہوٹل والے نے جھگڑے کے بعد قتل کردیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔