حیدرآباد : حیدرآباد پولیس نے بلال کاکا کے مقدمہ قتل میں ایک اور ملزم افضل پٹھان کو گرفتار کر لیا، پہلے سے گرفتار ملزم شہسوار پٹھان کو مزید سات روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
حیدرآباد پولیس نے گزشتہ دنوں تھانہ بھٹائی نگر کی حدود میں واقع سپر سلاطین ہوٹل پر جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے نوجوان بلال کاکا کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم محمد افضل خان پٹھان کو گرفتار کر لیا،
جبکہ پہلے سے گرفتار ملزم ہوٹل مالک شہسوار پٹھان کا دو روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر اسے دوبارہ بھٹائی نگر پولیس نے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر چار حیدرآباد کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے مزید سات روز کے ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔