اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد حکومت نے ریلوے کی اکانومی کلاس اور پی آئی اے کی ڈومیسٹک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریلوے کی اکانومی کلاس کرائے میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی ڈومیسٹک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلوں کا اطلاق 17 جولائی سے آئندہ30 دن کے لیے ہو گا اور کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے ریلوے میں 94 جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سےزائدمسافر اکانومی میں سفر کرتے ہیں، گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وفاقی وزیرہوا بازی و ریلوے سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت کی تھی۔